29 مئی 2021 - 08:17
کیا بے گناہ کا خون بہانے سے جنت مل سکتی ہے؟

پولیس افسر کے مطابق ملزم نے واردات سے قبل باقاعدہ اپنی مسجد میں اعلان کیا کہ وہ جنت میں جا رہا ہے، اگر کوئی اس کیساتھ آنا چاہتا ہے تو آسکتا ہے، مگر پورے گاوں میں سے کوئی اس کیساتھ جانے کیلئے تیار نہیں ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے چک نمبر 376 (گ ب) میں مسجد بضعت رسول (ص) کے موذن اور ایک نمازی کو شہید کرنیوالے کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی رہنماء ملک اللہ یار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ملزم سے آہنی راڈ بھی برآمد کر لیا گیا، جو اس نے واردات میں استعمال کیا۔ پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ دونوں کو اس نے ہی شہید کیا ہے۔ ملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ اہل تشیع کو قتل کرنے سے براہ راست انسان جنت میں جا سکتا ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزم ایک عرصے سے واردات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔



پولیس افسر کے مطابق ملزم نے واردات سے قبل باقاعدہ اپنی مسجد میں اعلان کیا کہ وہ جنت میں جا رہا ہے، اگر کوئی اس کیساتھ آنا چاہتا ہے تو آسکتا ہے، مگر پورے گاوں میں سے کوئی اس کیساتھ جانے کیلئے تیار نہیں ہوا۔ ملزم ساری رات فجر کی نماز کا انتظار کرتا رہا اور اذان فجر کے بعد مسجد بضعت رسول (ص) میں جا کر موذن ماسٹر اللہ دتہ اور نمازی امیر علی ملنگ کو شہید کر دیا۔ ملزم کے مطابق امیر علی ملنگ نماز تجہد پڑھ رہا ہے، اسے حالت نماز میں ہی شہید کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو پروٹوکول دینے کیلئے دباو بھی ڈالا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲